پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ فارمیٹ میں مجموعی طور 500 فتوحات مکمل کرلیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ ہی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گرین شرٹس نے ون ڈے فارمیٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلی ہیں، جس کے ساتھ یہ اعزاز پانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن چکی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیت چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 1029 میں سے 539 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نسیم شاہ نے ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سب زیادہ میچز سری لنکا کے خلاف 92، بھارت کے خلاف 73، ویسٹ انڈیز کے خلاف 63 ون ڈے، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے 57 اور زمبابوے کے خلاف 54 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسی طرح آسٹریلیا کیخلاف 34، بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف 32، 32 فتوحات حاصل کررکھی ہیں۔

Related Posts