پاکستان نے بی ایس ایف اہلکار کی لاش بھارت کے حوالے کردی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان نے بی ایس ایف اہلکار کی لاش بھارت کے حوالے کردی
راولپنڈی: پاکستان نے انڈین بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک فوجی کی لاش بھارت کے حوالے کر دی۔

راولپنڈی: پاکستان نے انڈین بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک فوجی کی لاش بھارت کے حوالے کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کا سب انسپکٹر پری توش  مقبوضہ کشمیر میں ورکنگ باؤنڈری کے قریب نالے میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا، پاکستان نے اس کی لاش آج بھارت کے حوالے کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی کی لاش بہہ کر پاکستان آنے کی اطلاعات تھیں، جس پر بی ایس ایف نے اپنے فوجی کی لاش کی تلاش کے لئے پاکستان رینجرز سے مدد کی درخواست کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے سرچ آپریشن میں انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کے فوجی اہلکار کی لاش تلاش کرکے فوجی قواعد کے مطابق بی ایس ایف کے حوالے کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اور آئے روز پاکستانی شہریوں کو شہید کیا جاتا ہے۔

Related Posts