سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کر رہی ہے۔ 95رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں 13 اوورز کے اختتام پر 95 رنز بنا لیے جبکہ کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر اوپنر بیٹر محمد رضوان سمیت پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔
پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان جنوبی افریقہ کے خلاف آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 4گیندوں پر 4رنز بنا کر 4 کے مجموعی اسکور پر وین پارنل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ 38 کے مجموعی اسکور پر نئے بیٹر محمد حارث بھی پویلین لوٹ گئے۔
محمد حارث نے 11گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی جن کو اینرچ نورٹجے نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ کپتان بابر اعظم 40 کے مجموعی اسکور پر 15 گیندوں پر 6 رنز بنانے کے بعد لنگی نگیڈی کی گیند پر کگیسو رباڈا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
شان مسعود بھی کپتان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد 6گیندوں پر 2رنز بنا کر 43 کے مجموعی اسکور پر اینرچ نورٹجے کی گیند پر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باووما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد نواز نے 22گیندوں پر 28رنز بنائے جن کو تبریز شمسی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔