روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری دیدی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دیدی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ روس سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم 372 ڈالرز فی میٹرک ٹن کے حساب سے خریدی جائے گی۔ گندم یکم نومبر 2022 سے 15 جنوری 2023 کے دوران خریدی جائے گی۔

وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدات جلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا نظرثانی شدہ مارجن 6 روپے فی لٹر مقرر کی بھی اصولی منظوری دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے غربت میں بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑدیا

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلروں کا منافع 6  روپے فی لیٹر کرنےکی منظوری بھی دی گئی ہے، ڈیلروں کا منافع  بڑھانےکے فیصلے  پر عمل درآمد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے پر ہوگا۔

ای سی سی کا کہنا ہےکہ سی پیک میں کوئلے والے بجلی کے منصوبے کی پاور  پرچیز معاہدے کی فنانشل کلوز کے بغیر منظوری دی گئی ہے،  اس معاہدے کی منظوری اگست 2019 سے دی گئی ہے۔

ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاور  پرچیز معاہدے کی منظوری سے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

ای سی سی نے  سی پی پی اے انرجی ریوالونگ فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنےکی منظوری بھی دی ہے۔

Related Posts