بھارتی اداکار سُربھی جوتی بھی افغانستان کے خلاف نسیم شاہ کی کارکردگی پر ان کے گُن گانے لگیں۔
نسیم شاہ نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغان بولر فضل حق کو آخری اوور میں دو چھکے مار کر افغانستان کو دھول چٹادی تھی اور پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا تھا۔
پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے شاندار چھکوں کی ہر جانب دھوم مچی ہوئی ہے، ایسے میں بھارتی اداکارہ بھی نسیم شاہ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔
Pakistan has definitely got a gem…#NaseemShah ????#AsiaCup2022
— Surbhi Jyoti (@SurbhiJtweets) September 7, 2022
بھارتی اداکارہ سُربھی جوتی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ہیرا مل گیا ہے، اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ایک اور ٹوئٹ میں سُربھی نے لکھا کہ ایشیا کپ میں کیا ہورہا ہے یقین نہیں آرہا۔
مزید پڑھیں:متھیرا بھی کوہلی کی فین، اصل وجہ سامنے آگئی