ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کا میچ جیتنے کیلئے امریکا کو 160رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا میچ
(فوٹو: آن لائن)

ڈیلس: پاکستان نے میزبان کرکٹ ٹیم امریکا کو میچ جیتنے کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلس میں کھیلے جارہے ٹی 20 میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی پہلی وکٹ 9، دوسری 14 جبکہ تیسری 26 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

محمد رضوان 8 گیندوں پر 9، عثمان خان 3 گیندوں پر 3 جبکہ فخر زمان 7 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس دوران کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور شاداب خان نے بھی کچھ وقت کیلئے ان کا ساتھ دیا۔

شاداب خان نے 25 گیندوں پر 40 رنز بنائے اور 98 کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اعظم خان منفی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 125 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بنا کر جسدیپ سنگھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستانی ٹیم کے پاس کھیلنے کیلئے 4 اوورز کا کھیل رہ گیا۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 139 کے مجموعی اسکور پر گری۔ شاہین آفریدی نے 16 گیندوں پر 23 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کے  اسکور کو آگے بڑھایا جبکہ حارث رؤوف 3 گیندوں پر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مجموعی طور پر قومی ٹیم نے 7 وکٹس کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنالیے ہیں۔ امریکا کو میچ جیتنے کیلئے 20 اوورز میں 160 رنز درکار ہیں۔ جاری میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 4 فاسٹ بولرز ہدف کا دفاع کریں گے۔

Related Posts