سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ٹی 20ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں جیتنے کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹس کے نقصان پر 185رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف 95 رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ گئی
بیٹنگ کی ابتدا میں قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 95 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، تاہم شاداب خان اور افتخار احمد نے اپنی اپنی ففٹی مکمل کرلی۔ افتخار احمد نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا106 میٹر طویل ترین چھکا لگایا۔
https://twitter.com/MazherArshad/status/1588099477914628096
بلے بازی کے دوران آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی شاداب خان تھے جو 22 گیندوں پر 52رنز بنا کر 177 کے مجموعی اسکور پر اینرچ نورٹجے کی گیند پرٹرسٹن اسٹبز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔177 کے مجموعی اسکور پر محمد وسیم صفر اور افتخار احمد 51رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں 13 اوورز کے اختتام پر 95 رنز بنا لیے جبکہ کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر اوپنر بیٹر محمد رضوان سمیت پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان جنوبی افریقہ کے خلاف آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 4گیندوں پر 4رنز بنا کر 4 کے مجموعی اسکور پر وین پارنل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ 38 کے مجموعی اسکور پر نئے بیٹر محمد حارث بھی پویلین لوٹ گئے۔