کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بغیر اجازت پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالا امریکی فوجی طیارہ واپس بھگادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوجی طیارہ بغیر اجازت پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ایئرٹریفک کنٹرولرنے فوری مداخلت کرتے ہوئے طیارہ کوواپس بھگادیا۔طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوگیا تھا۔
ایئرٹریفک کنٹرولرنے پائلٹ سیاجازت نامہ اورکوڈطلب کیا۔ایئرٹریفک کنٹرولر کی وارننگ پر طیارہ کو واپس جانا پڑا۔بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے طیارے سے پاکستان میں داخلے کا اجازت نامہ اور کوڈ طلب کیا جس پر غیر ملکی پائلٹ نے اجازت نامہ اور کوڈ بتانے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے، آئی ٹی بورڈ حکام