دبئی:پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی،پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ واش کا انعام مل گیا، ایک درجہ ترقی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔
درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ایک درجہ تنزلی کے بعد بھارتی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: تیسرے ون ڈے میچ کی تاریخی فتح، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا