فاسٹ بولر حسن علی ایل بی ڈبلیو قرار نہ دینے پر زبردستی امپائر کی انگلی بلند کرنے لگے۔
ٹریننگ کیمپ کے دوران انٹرااسکواڈ میچ میں فاسٹ بولر حسن علی ایل بی ڈبلیو قرار نہ دینے پر زبردستی امپائر کی انگلی بلند کرنے لگے تاہم انھوں نے ایسا صرف مذاق میں کیا۔
پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران حسن علی نے سلمان علی آغا کے خلاف ایل بی ڈبلیو اپیل کی مگر امپائر نے کوئی نوٹس نہیں لیا جس کے بعد وہ تیزی سے امپائر کی جانب دوڑتے ہوئے گئے اور ان کی انگلی اوپر کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ اس کو بعد دونوں اس حرکت پر ہسنے لگے۔
واضح رہے کہ انٹرا سکواڈ میچ کے بعد پاکستان اگلے ماہ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا جائے گا۔