تیسراٹی ٹوئنٹی آج ہوگا، پاکستانی شاہین بنگال ٹائیگرز کیخلاف کلین سوئپ کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan eye series sweep against Bangladesh

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔پاکستان کی ٹیم بنگال ٹائیگر کو 2-0سے شکست دے کر پہلے ہی سیریز جیت چکی ہے تاہم گرین شرٹس کو پاکستان کو ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بر قرار رکھنے کیلئے تیسرا میچ بھی جیتنا ہوگا۔

پاکستان ٹیم آج بنگلہ دیش کیخلاف فتح کیلئے پرامید ہے، کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو شکست دیگر کلین سوئپ کریں گے،

پاکستان اس وقت ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی عالمی رینکنگ نویں ہے۔ اگر بنگلہ دیش نے پاکستان سے تیسرا میچ جیت لیا تو پاکستان اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش سے جیت کر ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔بابر اعظم

اس کی جگہ آسٹریلیا ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گا۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان 270 پوائنٹس کے سر فہرست ہے ۔

دوسرے نمبر کی آسٹریلیا کی ٹیم صرف ایک پوائنٹ کی دوری پرہے ۔انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکن ٹیم ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلہ دیشی ٹیم نوویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پرموجود ہے۔

Related Posts