پاکستان کا زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان کا زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان کا زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، بابر کروز میزائل اپنے ہدف کو 450 کلومیٹر تک بہترین درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق بابر کروز میزائل سے پاک فوج زمین اور سمندر میں اپنے کسی بھی ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکے گی۔ بابر کروز میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کرنے والوں میں نامور سائنسدان اور اعلیٰ عسکری حکام شامل تھے۔ 

تجربے کا مشاہدہ نیسکام چیئرمین ڈاکٹر ثمر، کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ، اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ ڈاکٹر ثمر نے پاک فوج اسٹرٹیجک فورسز کی ٹریننگ اور تیاری کے معیار کی تعریف کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ، وزیرِ اعظم کی مبارکباد

Related Posts