حکومت سوڈان سے 1000 سے زائد پاکستانیوں کو نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔دفترِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت خانہ جنگی کا شکار سوڈان سے 1000سے زائد شہریوں کو نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور خرطوم میں پاکستانی سفارتخانے کی کاوشوں سے ہم سوڈان سے 1000 سے زائد پاکستانیوں کو نکالنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عید الاضحیٰ کب؟ ماہرین فلکیات کی اہم پیشگوئی

ٹوئٹر پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ سوڈان سے پاکستانیوں کو محفوظ طور پر نکالنے کی کاوشوں میں جدہ اور اسلام آباد سے سعودی عرب اور چین نے ہماری مدد کی۔ اس کے ساتھ ہی سوڈان سے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے آپریشن ختم ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ سوڈان سے پاکستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ فوجی جھڑپوں کے بعد سوڈان سے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ سوڈان سے مزید 93 شہری وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ 93 پاکستانی شہریوں کو قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے ذریعے سوڈان سے وطن واپس لایا گیا۔ سعودی عرب نے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں ہماری بھرپور معاونت کی۔

 

Related Posts