اسلام آباد: ملک بھر میں عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔ کابینہ ڈویژن سے موصول اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عید الفطر کی چھٹیاں کب اور کتنی ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ عید الفطر کی چھٹیوں کیلئے کابینہ ڈویژن 3 روز قبل ہی کام کا آغاز کرچکا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو 4 سے 5 چھٹیوں کی تجویز دی جائے گی۔
خواجہ فاروق احمد آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیر اعظم بن گئے
سمری موصول ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف عید الفطر کی چھٹیوں کا فیصلہ کریں گے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہوچکا ہے۔ گزشتہ شب سے ہی فرزندانِ اسلام نے شبِ قدر کی تلاش شروع کردی۔
ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے سے ہی معتکفین مختلف مساجد میں اعتکاف کیلئے بیٹھ جاتے ہیں۔ عید ہفتے کے روز ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں دی جاسکتی ہیں۔
نجی ٹی وی نے باوثوق ذرائع سے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ ہی روز میں جاری کردے گا۔
ایک مقامی اخبار کے دعوے کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عید الفطر کی چھٹیوں کی سمری وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کردی ہے۔ عید پر 5 چھٹیاں دئیے جانے کا امکان ہے۔ چھٹیوں کا آغاز 20 اپریل جمعرات کے روز سے ہوسکتا ہے۔
آخری چھٹی 24اپریل بروز پیر کو ہوگی تاہم چھٹیوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ رواں برس عید الفطر کا چاند 21اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کی شام کو ہوگا۔