قاہرہ میں پاک مصر مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں اختتام پذیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قاہرہ: مصر میں ہونیوالی پاک مصر مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں،قاہرہ میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسکائی گارڈ زون مشقیں قاہرہ میں ہوئیں، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

دونوں ممالک کی آرمی ایئرڈیفنس کی یہ پہلی مشقیں ہیں، 2 ہفتوں پر مشتمل مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلز کی گئیں، جارحانہ اور فوری ردعمل کی مشقیں بھی کی گئیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی مسلح افواج ہر میدان میں دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ پاک فوج اور دیگر ممالک کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ سال پاک چین فوجی مشقوں کے حوالے سے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھاکہ جیو اسٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجیں مشقیں اہمیت کی حامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ ایئر بیس پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے دونوں ممالک کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور حربی صلاحیت کو سراہا۔

Related Posts