ڈھاکہ ٹیسٹ، پاکستان کی اننگز 300پر ڈکلیر، بنگلہ دیش کے 7کھلاڑی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈھاکہ ٹیسٹ، پاکستان کی اننگز 300پر ڈکلیر، بنگلہ دیش کے 6کھلاڑی آؤٹ
ڈھاکہ ٹیسٹ، پاکستان کی اننگز 300پر ڈکلیر، بنگلہ دیش کے 6کھلاڑی آؤٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے، قومی ٹیم نے 300رنز پر اننگز ڈکلیر کردی جبکہ میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 98 اعشاریہ 3 اوورز کے کھیل میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیر کردی جس کے بعد میزبان کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈھاکہ ٹیسٹ کا چوتھا روز، بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے 4کھلاڑی آؤٹ

 پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کا تیسرا روز بھی بارش سے متاثر

اوپنر شادمان اسلام کو 28گیندوں پر 3 رنز بنانے کے بعد ساجد علی کی گیند پر حسن علی نے کیچ آؤٹ کیا۔ محمد الحسن جوائے کوئی رن بنائے بغیر ساجد خان کی گیند پر ہی کپتان بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو 50گیندوں پر 30رن بنا کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ مومن الحق نے صرف 1 رن بنایا اور حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ مشفق الرحمان نے 5رن بنائے۔

میزبان ٹیم کے مشفق الرحمان کو ساجد خان کی گیند پر فواد عالم نے کیچ آؤٹ کردیا۔ لٹن داس کو ساجدخان نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے 12گیندوں پر 6 رن بنائے۔ مہدی حسن کو ساجد نے صفر پر بولڈ کردیا۔

پاکستان کے ساجد خان نے 6وکٹیں لے کر بنگلہ دیشی بیٹنگ آرڈر کو لڑکھڑانے پر مجبور کردیا۔ مجموعی طور پر 21 اوورز کے کھیل میں بنگلہ دیشی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن اور تاج الاسلام بیٹنگ کر رہے ہیں۔ 

 

Related Posts