پاکستان نے نریندر مودی کی فضائی حدود استعمال کر نے کی درخواست پھرمسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اپنی فضائی حدود سے ہمارے وزیر اعظم کو گزرنے دے۔بھارت کی درخواست
پاکستان اپنی فضائی حدود سے ہمارے وزیر اعظم کو گزرنے دے۔بھارت کی درخواست

اسلام آباد : پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی فضائی حدود استعمال کر نے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

اتوار کو زیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان سے ہوائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

مزید پڑھیں :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی

انہوں نے کہاکہ 27 اکتوبر، مقبوضہ کشمیر کے سیاہ دن کے تناظر میں، ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم نے انہیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انڈین ہائی کمشنر کو باقاعدہ تحریری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر رہے ہیں ۔

Related Posts