اپوزیشن جماعتوں کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کوئٹہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کرے گی جبکہ جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ آج ہونے والا اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ کوئٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر اہم رہنما پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گے۔
ایوب اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پی ڈی ایم رہنماؤں کی حکومت مخالف تحریک زور پکڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم جلسوں سے حکومت کے اوسان خطا ہو گئے۔ فضل الرحمان