پاکستان کا عالمی برادری سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزارت خارجہ کے سینئر افسر کا ردعمل
جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزارت خارجہ کے سینئر افسر کا ردعمل

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی برادری سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کو قانونی شکل دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ نے مقبوضہ فلسطین کے عوام اور فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشرقی یروشلم کے دارالحکومت کے طور پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ منظور کرلیا

بیان میں دفترِخارجہ نے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اسرائیل کے فیصلے کی شدید مذمت کی۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دفترِ خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ غیر قانونی و غیر منصفانہ اسرائیلی کارروائی سے مقبوضہ فلسطین میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے غیر منصفانہ و غیر قانونی فیصلے سے خطے میں امن و امان کو نقصان پہنچے گا۔ عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو ایسے حالات پیدا کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جو دو ریاستی حل کے حصول میں رکاوٹ ہیں۔

 

Related Posts