پاکستان کا بھارت سے لاہور میں دہشت گرد حملے کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان کا بھارت سے لاہور میں دہشت گرد حملے کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دہشت گردی کے ذمہ دار ملزمان کو گرفتار کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے گزشتہ روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دہشت گردی کے ذمہ دار ملزمان کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

بھارت کی گزشتہ دہشت گردیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کا حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پررنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی پر بھارت کو موردِ الزام ٹھہرائے۔ مودی حکومت جلد از جلد لاہور دہشت گردی کے ذمہ داران گرفتار کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک 6 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24زخمی ہوگئے تھے۔

 لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو صبح کےو قت ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ دھماکے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تفتیش اور امدادی کام شروع ہوا۔زخمی ہونے والے افراد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور ، جوہر ٹاؤن میں دھماکہ، 3افراد جاں بحق، 24زخمی

Related Posts