پی آئی اے کے طیارے پھنسنے کا معاملہ، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملائشیا آمد

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کوالالمپور: قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے 2 طیارے پھنسنے کے معاملے پر پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد ملائشیا پہنچ گیا ہے جس کی قیادت سیکریٹری ایوی ایشن کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 894 کے ذریعے کوالا لمپور پہنچا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او، چیف ٹیکنیکل آفیسرز اور جی ایم فلیٹ کے علاوہ لیگل افسران بھی وفد کا حصہ ہیں۔

اطالوی ایئرلائن نے پاکستان میں پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی

اعلیٰ سطحی وفد کے اراکین لیزنگ کمپنی ائیر ایشیا سے 2 طیاروں کے معاملے پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ وفد طیاروں کی ری ڈیلیوری کیلئے بھی لیزنگ کمپنی سے گفت و شنید کرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ائیر ایشیا سے پی آئی اے کو ائیر بس اے 320 طیارے 2012 میں لیز ہوئے جس کے بعد قومی ائیر لائن نے 2021 میں  لیزنگ کمپنی کو طیارے واپس کرنے کی کوشش کی تاہم کمپنی نے طیارے واپس لینے سے انکار کردیا تھا۔

لیزنگ کمپنی کا اعتراض تھا کہ پی آئی اے نے طیاروں کو خستہ حالت میں واپس کرنے کی کوشش کی جس پر ترجمان پی آئی اے نے دعویٰ کیا کہ طیاروں کی حالت بہت اچھی تھی جس کے بعد لیزنگ کمپنی نے جرمانے عائد کرنے کا آغاز کیا۔

تاہم پی آئی اے نے ہر طیارے کی 15 ملین ڈالر اضافی قیمت ادا کرکے طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا لیکن قومی ائیر لائن کی جانب سے طے شدہ رقم کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث ڈیل منسوخ کردی گئی تھی جس کے بعد معاملہ 2 سال تک تاخیر کا شکار رہا۔ 

 

Related Posts