پاکستان نے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو 38رنز سے شکست دے دی ہے۔ عالمی ایونٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل دوسری جیت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 193رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواباً کیوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 154رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔
پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 193رنز کا ہدف
خیال رہے کہ اس سے قبل پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 193رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 192رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور کو بہتر بنانے میں خاطر خواہ مدد فراہم کی۔
سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو5ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 2 میچز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔