بین الاقوامی اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایکسپریس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک ایسے وقت جب پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے اور پوری قوم اس کے سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے، کھیلوں کی دنیا سے یہ پر مسرت خبر آئی ہے کہ پاکستان کی ماہ نور علی نے پیانگ جونیئرز انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی۔

ملائیشیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عالمی اسکواش فیڈریشن کے پلاٹینم ایونٹ کے فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہ نور علی نے اپنی چھوٹی بہن سحرش علی (پاکستان نے پاکستان) کو 1-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے فائنل میں دونوں بہنوں نے کوالیفائی کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا تھا، اس مقابلے میں ماہ نور علی کی بہن سحرش علی نے سلور میڈل حاصل کیا۔

سیمی فائنل میں ماہ نور نے چین کی ین زوان کو 1-3 اور سحر علی نے ملائشیا کی میسرہ کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے مات دی تھی۔

Related Posts