سینٹرل ایشین انڈر 16 والیبال چیمپئن شپ میں پاکستان نے قازقستان کو ہرا دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اُزبکستان کے شہر تاشقند میں جاری سینٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسرے میچ میں قازقستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے مطابق اُزبکستان میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں بھی پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا اور بغیر کوئی سیٹ ڈراپ کرتے ہوئے قازقستان کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:

فضائی قوت میں تین مسلم ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں کی صف میں شامل

پاکستان کی جیت کا اسکور 28-30، 23-25 اور 12-25 رہا۔ پاکستان نے ایونٹ میں تین میں سے دو میچز جیتے ہیں۔

پہلے میچ میں پاکستان انڈر 16 ٹیم نے ایران انڈر 16 کو شکست دی تھی جبکہ ازبکستان کے خلاف میچ میں اسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست ہوئی تھی۔

Related Posts