قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز سے سبق سیکھتے ہوئے اِس بار مختلف فیصلہ کیا ہے۔ کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہمارے بہت سے کھلاڑی نیوزی لینڈ میں پہلی بار کھیل رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے 3 اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عبداللہ شفیق، عماد وسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کردیا گیا ہے حسین طلعت، محمد حسنین اور افتخار احمد فائنل الیون میں شامل ہو گئے۔
کپتان شاداب خان، محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
سرفراز احمد، موسیٰ خان، عثمان قادر اور عبداللہ شفیق کو نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ واش سے بچنے کیلئے سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 2 میچز جیت کر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے جبکہ آج کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو کم از کم 1 بار جیت کر وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم وائٹ واش سے بچنے کیلئے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلے گی