راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگیا۔ پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ون ڈے آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوچکا ہے جہاں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
شاہد آفریدی نے شاہین کو داماد منتخب کرنے کی وجہ بتادی
ٹاس جیتنے کے بعد کمنٹیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہماری رائے میں دوسری اننگز میں بہتر رہے گی ، ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش ہوگی۔
کپتان بابر اعظم کے علاوہ پلیئنگ الیون میں امام الحق، فخرزمان، شان مسعود، محمد رضوان ، آغا سلمان، محمد نواز ، شاداب خان ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں کپتان ٹام لیتھم کے علاوہ چیڈ بوویس، ویل ینگ ،ڈیرل مچل، مارک چیپمین اور ہینری نیکولس شامل ہیں۔