انجینئرنگ میں ترقی جاری، پاکستان نے وینٹی لیٹرز میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انجینئرنگ میں ترقی جاری، پاکستان نے وینٹی لیٹرز میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
انجینئرنگ میں ترقی جاری، پاکستان نے وینٹی لیٹرز میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد:  شعبۂ انجینئرنگ میں ترقی کا عمل جاری ہے جبکہ پاکستان نے وینٹی لیٹرز بنانے میں ہمسایہ ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جن لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ میں بہت پیچھے ہے، وہ یہ جان لیں کہ بھارت کے بنائے ہوئے وینٹی لیٹرز کو ہسپتالوں سے واپس منگوانا پڑا جبکہ پاکستان اس سے آگے ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں 2 نئی کمپنیوں کو وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس جاری ہو رہا ہے جبکہ پاکستان کے تمام وینٹی لیٹرز یورپی معیارات پر بنائے جا رہے ہیں اور انتہائی کامیاب ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وزیر اعظم عمران خان نے ہری پور کا دورہ  کیا جہاں پاکستان میں دیسی ساختہ وینٹی لیٹرز کی تیاری کے لئے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے پیداواری مرکز کا افتتاح کیا گیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق این آر ٹی سی پاکستان میں پہلی تنظیم ہے جس نے وینٹی لیٹرز کی دیسی پیداوار شروع کردی۔ یہ مرکزہر مہینے 250 سے 300 یونٹ پیدا کرنے کی گنجائش رکھتا ہے جس سے پاکستان کو کافی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا وینٹی لیٹرز کے پیداواری مرکز کا افتتاح 

Related Posts