ایشیا کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے کولمبو پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہوم گراؤنڈ پر ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپالی کرکٹ ٹیم کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے کولمبو پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے کولمبو میں قیام کر لیا۔ پی سی بی کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف گروپ اے کا دوسرا میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستان نے نیپال کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

اعلامیے میں پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ گروپ کے دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم صبح 3 بجے چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو روانہ ہوئی۔ قومی ٹیم بس کے ذریعے کینڈی پہنچے گی۔ جمعہ کے روز قومی ٹیم ٹریننگ کرے گی۔

بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے قبل پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی ایک کھلاڑی پری میچ پریس کانفرنس میں اپنے روایتی حریف کے خلاف میچ کی حکمتِ عملی کے متعلق پریس کانفرنس کرے گا۔ ایشیا کپ میں آج سری لنکا اور بنگلہ دیش ٹکرائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے ہرادیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا جس کے بعد 5.3 اوورز میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

Related Posts