کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نوآموز امریکا سے شکست کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شرمناک انداز میں آغاز کیاہے جس پر کرکٹ شائقین شدید ناراض نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین شکست کا غصہ سوشل میڈیا پر میمز کی صورت میں اتار رہے ہیں۔
خیالی خالد سومرو نامی صارف نے میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے سائفر لہرادیا اور کہا کہ ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔
مرزا سبحان بیگ نے لکھا کہ بابر اعظم خود پر بھی رحم کرلو اور ٹیم پر بھی، کپتانی تمہارے بس کی بات نہیں ،پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم نے ایک بار کی وونر اور تین مرتبہ کی فائنالسٹ ٹیم کو شکست دے دی۔
سوشل میڈیا پر کرکٹ نیوز نامی پیچ پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں کہا گیا کہ بابر اعظم کب تک پرچیوں کو اپنے ساتھ کھلائیں گے، خرم منظور بھی میدان میں آگئے، بابر کی تاریخی کلاس لے لی۔
وہاڑی گجر نیوز نامی پیج کے ایڈمن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور اعظم خان کے ہوتے ہوئے سمجھ سے بالاتر ہے کہ بابر اعظم نے سپر اوور میں شاداب خان کو کیوں بھیجا۔
آسیہ بی بی نامی صارف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم لیجنڈ ہے، بابر کوپتا تھا کہ امریکہ کے خلاف سٹینڈ لینے پر پہلے ہی ایک کپتان جیل کاٹ رہا ہے۔
ثنا اللہ خان نامی صارف نے لکھا کہ ہمارا بابراعظم کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے میں۔
کاشف امتیاز نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ کو دفن کرکے اس پربابر کا خوبصورت کور ڈرائیو کا مجسمہ لگادیا جائے۔
جمال شاہ نامی صارف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کل قوم کو وہ سائفر دکھائیں گے جس میں پاکستان کو ہارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
صحافی و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ علی عباس حیدری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ڈیلس میں پاکستانی ٹیم کی ویسے ہی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جیسے ابھی نندن کو پکڑ کر حکومت کی ٹانگیں کانپی تھیں۔
کراچی کراچی ہے یار نامی پیج نے 2022 میں زمبابوئے، 2023 میں افغانستان اور اب 2024 میں نوآموز امریکا سے شکست پر گڈ نائٹ کے پیغام کے ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی شیئر کیا۔