پاکستان کرکٹ اسکواڈ بارباڈوس سے گیانا پہنچ گیا، کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ اسکواڈ بارباڈوس سے گیانا پہنچ گیا، کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی
پاکستان کرکٹ اسکواڈ بارباڈوس سے گیانا پہنچ گیا، کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی

گیانا:پاکستان کرکٹ اسکواڈ بارباڈوس سے گیانا پہنچ گیا، قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی،کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے تک تمام کھلاڑی اور آفیشلز ایک روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس واش آؤٹ میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔میچ کے آغاز سے قبل ہی بادلوں نے ڈیرے جمالیے اور مسلسل برستے رہے۔

تاہم جوں ہی بارش رکی تو آفیشلز نے میدان کا جائزہ لینے کے لیے بعد میچ کروانے کا فیصلہ کیا، تاہم اسے 9 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔بارش سے متاثرہ میچ میں قومی بولرز ویسٹ انڈیز کو 10 رنز فی اوور کی اوسط سے کم رکھنے میں کامیاب رہے۔

ہوم ٹیم نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے، جہاں کپتان کیرون پولارڈ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ نکولس پورن 13 رنز کی اننگز کھیل سکے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی 2 وکیٹں لے کر نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ، محمد وسیم اور عثمان قادر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔پہلی اننگز کے اختتام سے قبل ہی بارش دوبارہ شروع ہوگئی جو مسلسل جاری رہی۔

مزید پڑھیں: بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ منسوخ

تاہم جب بارش ختم ہونے کے امکانات کم رہ گئے تو امپائرز نے دونوں کپتانوں کی رضامندی کے ساتھ میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Posts