اسلام آباد کی کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلان بی تیار کرلیا، آسٹريليا کيخلاف وائٹ بال سيريز کو لاہور میں منتقل کيا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے بعد ملک بھر میں سیاسی ہل چل مچ گئی ہے، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ڈی چوک پر جلسوں کی کال کے بعد پی سی بی کی جانب سے پلان بی تیار کرلیا گیا ہے۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی صورتحال میں بہتری نہیں آئی تو وائٹ بال سیریز لاہور میں منتقل ہوسکتی ہے جبکہ لاہور میں بھی حالات کشیدہ رہے تو سیریز کراچی میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کرائے کی مد میں ضلعی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کا نادہندہ نکلا