افغان کرکٹ ٹیم کے 14 کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے گئے، پی سی بی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان کرکٹ ٹیم کے 14 کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے گئے، پی سی بی
افغان کرکٹ ٹیم کے 14 کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے گئے، پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع برنی نے کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ کے 14 کھلاڑیوں کو پاکستانی ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔ انگلینڈ کے سیکورٹی ایکسپرٹ پاکستان پہنچ گئے ہیں ، نیوزی لینڈ کے کل آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیا ڈائریکٹر سمیع برنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے حکام ویزوں کے لیے پاکستانی سفارتخانے پہنچ گئے ہیں۔ 14 کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں باقیوں کے پاسپورٹ شام تک جمع ہو جائیں گے، جس کے بعد ان کے ویزوں کا پروسس بھی مکمل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ سڑک کے راستے پاکستان پہنچے گی۔ افغان کرکٹ ٹیم پلان اے کے تحت طور خم بارڈر سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دوران پاکستان کے حوالے سے سمیع برنی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے انگلینڈ کی سیکورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے تاہم نیوزی لینڈ کی سیکورٹی ٹیم کل پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جیل میں پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر حملہ، ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کردی

Related Posts