پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 5 کا شیڈول تبدیل کردیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 5 کا شیڈول تبدیل کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 5 کا شیڈول تبدیل کردیا

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 5 کا شیڈول تبدیل کردیا‘ مذکورہ تبدیلی کے پیش نظر ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا گیا۔

نئے شیڈول میں دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے‘ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلا سیمی فائنل کھیلی کی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع کردیا جائے گا۔

مذکورہ شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے‘ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

واضح رہے کہ کراچی میں کھیلے جانے والے تمام میچز بغیر شائقین کے کھیلے جائیں گے‘صرف مخصوص افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

پی ایس ایل کا نیا شیڈول درج ذیل ہے
13 مارچ؛ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت 8 بجے کھیلا جائے گا۔
14 مارچ؛ کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
15 مارچ؛ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہوربوقت دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔
16 مارچ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
17 مارچ؛ پہلا سیمی فائنل (1 بمقابلہ 4) بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔
17 مارچ؛ دوسرا سیمی فائنل (2 بمقابلہ 3)بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔
18 مارچ؛ فائنل بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔