پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی سی اے کے 20 کھلاڑیوں سمیت 91 کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ مل گئے
سی سی اے کے 20 کھلاڑیوں سمیت 91 کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ مل گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے مینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے مینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے، کنٹریکٹ میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کی شمولیت کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کردہ سینٹرلکنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوارآمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اورتمام کٹیگریزکے لیے یکساں میچ فیس مقررکی گئی ہے۔

جس میں بابراعظم، حسن علی، محمد رضوان اورشاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل، اظہرعلی، فہیم اشرف، فخرزمان، فواد عالم، شاداب خان اوریاسرشاہ کٹیگری بی میں شامل، عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، نعمان علی اورسرفراز احمد کٹیگری سی میں شامل جب کہ عمران بٹ، شاہنوازدہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کٹیگری اے کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اورکسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔جبکہ کٹیگری بی کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

کٹیگری بی میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ کٹیگری سی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ایمرجنگ کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لیول ون کوچنگ کورس میں خواتین کرکٹر حورینہ سجاد سمیت 26 امیدوارشریک ہونگے

اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Posts