نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں شکست دے دی، گرین شرٹس نے سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی، تاہم پاکستان نیوزی لینڈ کو وائٹ واش نہ کرسکا۔
کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 252 رنز بناسکی، افتخار احمد 94 اور سلمان علی آغان 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کراچی میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔
کیویز کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87 اور کپتان ٹام لیتھم 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل رہی، آخری میچ ہارنے کے بعد پاکستان اپنی پہلی پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔