لاہور:صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے صوبے میں کورونا وائرس کے 40 نئے کیسزکی تصدیق کردی ہے ، نئے کیسز میں سے 37 افراد حال ہی میں کے پی پہنچے تھے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے 7 اموات کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ مجموعی تعداد 958 ہوگئی ہے ۔
سندھ میں وبائی مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 ، بلوچستان میں 110 ، پنجاب میں 267 ، خیبر پختونخوا میں 78 ، گلگت بلتستان میں 80 ، اسلام آباد میں 15 اور آزادکشمیر میں ایک مریض رپورٹ ہوچکا ہے۔
خیبر پختونخواحکومت نے صوبے میں 40 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صوبے میں تعداد 78 ہوگئی ہے ۔
قبل ازیں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی موت کی تصدیق کی تھی۔ 57 سالہ مریض کی شناخت افراسیاب کے نام سے ہوئی ، جسے میو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق: حکومت کی تصدیق