تعلیمی ادارے مرحلہ وار25 جنوری سے کھولنے کی تجویز، فیصلہ 4جنوری کو ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تعلیمی ادارے مرحلہ وار25 جنوری سے کھولنے کی تجویز، فیصلہ 4جنوری کو ہوگا
تعلیمی ادارے مرحلہ وار25 جنوری سے کھولنے کی تجویز، فیصلہ 4جنوری کو ہوگا

کراچی: ملک بھرمیں تعلیمی ادارے مرحلہ وار 25 جنوری سے کھولنے کی تجویز پرپیر کے دن فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے تحت ملک بھرکے تعلیمی ادارے مرحلہ وارتین حصوں میں کھولنے کی تجویز سامنے آئی ہے اور اس بار پہلے مرحلے میں ملک بھر کے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

4 جنوری کو ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس (انٹر پرووینشل ایجوکیشن منسٹرز کانفرنس) میں اس تجویز پر فیصلہ جائے گا،جو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگا اور چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ملک بھر کے چاروں صوبوں میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیاد پر کوویڈ کیسز کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کانفرنس کو تجویز دی گئی ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کے سرکاری و نجی پرائمری اسکولز 25 جنوری 2021 سے کھول دیے جائیں۔

اس کے علاوہ دوسرے کے مرحلے میں 4 فروری سے مڈل /سیکنڈری اسکولز کھول دیے جائیں اور تیسرے مرحلے میں ہائرمڈل/سیکنڈری اور اس کے مساوی تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔ گرمیوں کی تعطیلات کا دورانیہ کم کیا جائے گا اور نیا تعلیمی سال 2021 اگست سے شروع کیا جائے گا۔

”پہلے مرحلے میں پرائمری تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز اس لیے زیر غور ہے کہ موصولہ ڈیٹا کے مطابق ملک میں کورونا کی شدت سے سب سے کم چھوٹے بچے متاثرہوئے ہیں اور کوویڈ کم عمر بچوں کو دیگر age group کی طرح اثر انداز نہیں کررہا۔

دوسری جانب 4 جنوری کو ہونے والے اجلاس کے لیے بنائے گئے ایجنڈے کے مطابق ملک بھر میں اسکولز اور بورڈز کی سطح پر امتحانات مئی کے آخری یا پھر جون کے اوائل سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے،جبکہ اس سے قبل اکیڈمک کورس ورک کی تکمیل کرلی جائے گی۔

تاہم تعلیمی افسر نے کہا کہ اسکول کھولنے سے متعلق یہ تینوں تاریخیں مجوزہ ہیں اور اگر کوویڈ کی صورتحال بدستور خراب رہی تو 19 جنوری کو دوبارہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلاکر اس پر غور اور رد بدل کیا جاسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ (اس مرض سے بچنے کا قومی رجحان اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد و ملک کے نظام صحت پر موجودہ دباؤ)کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

تقریباً ڈھائی ماہ تک کھلے رہنے کے بعد ملک بھر کے تعلیمی ادارے 26 نومبر2020 سے دوبارہ بند ہوگئے تھے اور انہیں 10 جنوری تک بند رکھنے کے بعد 11 جنوری سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے تعلیمی ادارے مارچ 2020 میں میں بند ہونے کے بعد 15 ستمبر سے دوبارہ کھولے گئے تھے۔

Related Posts