پاکستان کی برکس اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی برکس اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو مبارکباد
پاکستان کی برکس اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان نے برکس اجلاس کی کامیاب میزبانی پر ہمسایہ ملک چین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو بلندیوں تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے بین الاقوامی برکس اجلاسوں کی کامیاب میزبانی پر عالمی برادری سے داد سمیٹی۔ پاکستان نے بھی چین کو مبارکباد دی۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی دوستی بے مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کا بلدیاتی معرکہ پیپلز پارٹی کے نام

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ وقت اسٹرٹیجک شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین باہمی آہنی بھائی چارہ ہے۔ پاکستان برکس ارکان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔

دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ برکس اجلاس میں عالمی ترقی پر اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ کا اہتمام ہوا جس میں متعدد ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

برکس اجلاس کے متعلق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ چین نے برکس اجلاس کی میزبانی کی اور اس سے قبل پاکستان سے گفت و شنید میں شامل رہا۔ برکس کے فیصلے رکن ممالک کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔

اجلاس کے متعلق ترجمان دفترِخارجہ نے کہا کہ ایک رکن نے پاکستان کی شرکت کی مخالفت کی جس پر افسوس ہے تاہم پاکستان پر امید ہے کہ تنظیم کی مستقبل کی شمولیت ترقی پذیر دنیا کے مجموعی مفادات پر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے فروغ کیلئے چین کے کردار کو سراہتا ہے۔ ہم چین کے ساتھ مل کر عالمی امن، مشترکہ خوشحالی اور جامع ترقی کیلئے مضبوط آواز رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان جی 77 پلس کا موجودہ سربراہ اور عالمی ترقی اقدام کے دوست ممالک کے گروہ کا بھی حصہ ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ جہتی تعاون کو اعلیٰ سطح تک لیجانے کیلئے پر عزم ہیں۔ 

Related Posts