پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی، ایرانی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: فائل)

پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی جو ناقابلِ قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل فائر کیے اور ڈرون حملے بھی کیے۔ ایرانی سرکاری چینل نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کردی۔

ایرانی سرکاری چینل نور نیوز نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے 2 ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون سے حملے کیے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے حدود کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور ان کی ذمہ داری مکمل طور پر ایران پر عائد ہوگی۔ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کا مشترکہ خطرہ ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے خلاف ہیں جو دو طرفہ اعتماد کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بنیں گی۔ ایران نے پاکستانی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی۔

ملکی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق جبکہ 3 بچیاں زخمی ہوگئیں۔ مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ دو طرفہ روابط کے متعدد چینلز کے باوجود غیر قانونی عمل کیا گیا۔ 

Related Posts