پاکستان کی 2 یورپی ممالک میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیومن رائٹس واچ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر دیا، ترجمان دفترخارجہ
ہیومن رائٹس واچ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر دیا، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے 2 یورپی ممالک ناروے اور سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تمام مذاہب کی تعلیمات کے خلاف قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان سویڈن کے شہر مالمو اور ناروے کے شہر اوسلو میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ اسلام کے خلاف نفرت (اسلاموفوبیا) کے بڑھتے ہوئے واقعات کسی بھی مذہب کی تعلیمات کے منافی ہیں۔یورپی ممالک میں آزادئ اظہارِ رائے کے لبادے میں مذہبی منافرت کی کوئی توجیہہ پیش نہیں کی جاسکتی۔

ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام ایک اجتماعی ذمہ داری ہے جسے نبھانا عالمی امن و خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ناروے کے  پولیس چیف اود ریدار نے کہا کہ اگر دوبارہ قرآن کی بے حرمتی جیسا واقعہ پیش آتا ہے تو ہم اسے روکیں گے کیونکہ ملکی آئین کے مطابق یہ نفرت انگیز تقریر سے متعلق فوجداری قانون کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔

پولیس چیف اود ریدار کا گزشتہ برس نومبر کے دوران کہنا تھا  کہ ناروے کے ہر شہری کو قانون کی پاسداری کرنی چاہئے اور اتنا ہی بولنے کی اجازت ہے کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو۔

  مزید پڑھیں: قرآن کی بے حرمتی دوبارہ ہوئی تو اسے روکیں گے۔ پولیس چیف

Related Posts