پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گوردوارے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں عبادت گاہوں پر حالیہ حملوں کے سلسلے پر شدید تشویش ہے، مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے والی یہ کارروائیاں نفرت انگیز ہیں۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کابل میں سکھوں کے گوردوارے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ املاک کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیے: