ایران پر حملہ، پاکستان کی شدید مذمت، اقوامِ متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
ایران پر حملہ
(فوٹو: دفتر خارجہ)

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایران پر حملہ کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اسرائیلی حملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل سے امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

گزشتہ شب اسرائیلی فوج نے ایران پر فضائی حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میزائل سازی کی تنصیبات اور دیگر اہداف نشانہ بنائے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ صیہونی فوج کے حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے فوجی حملے علاقائی امن و استحکام کی کاوشوں کے راستے میں نقصان دہ رکاوٹ ہیں۔ اسرائیلی حملے پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک فروغ دینے کا باعث ہیں۔ تنازعے میں اضافے کی پوری ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ عالمی امن و سلامتی کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت اور مجرمانہ رویے کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔ عالمی برادری کو بھی امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Posts