پاکستان نے 14لاکھ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن مکمل کرلی، اقوام متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے 14لاکھ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن مکمل کرلی، اقوام متحدہ
پاکستان نے 14لاکھ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن مکمل کرلی، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی پہلی اسمارٹ کارڈ رجسٹریشن کو کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں یو این ایچ سی آر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کی بھی مدد کریں جس نے سال 2021 میں تقریبا 5 لاکھ افغان مہاجرین کو جگہ دی ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں ہفتے پاکستان نے تقریبا 14 لاکھ افغان مہاجرین کے ڈیٹا کی تصدیق کا عمل مکمل کیا ہے اور رجسٹرڈ مہاجرین میں 2 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یو این ایچ سی آر ملک بھر میں افغان مہاجرین کے ڈیٹا کی تصدیق کرنے اور انہیں اسمارٹ کارڈ جاری کرنے پر پاکستان کی تعریف کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرح ایران بھی لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کئی دہائیوں سے مہاجرین کی فراخدلی سے میزبانی کر رہا ہے جبکہ اس کی اپنی معاشی صورتحال وبا کے باعث بہت متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک افغانستان کے حالات بہتر نہیں ہوتے تب تک ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ایران جانے والے مہاجرین کو ان کی ضرورت کے مطابق مدد مل سکے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی تصدیق کا عمل 31 دسمبر کو مکمل کیا، اس عمل کے نتیجے میں تقریبا ساڑھے 12 لاکھ افغان مہاجرین کے ڈیٹا کی تجدید کی گئی۔

اس پورے منصوبے کو ڈاکومنٹیشن رینیول اینڈ انفارمیشن ویریفکیشن ایکسرسائز (ڈرائیو) کا نام دیا گیا تھا۔اس منصوبے کے تحت اب تک 7 لاکھ سے زائد نئے اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ باقی کارڈ بھی رواں سال کے شروع میں ہی تقسم کردیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج نے سال 2021 میں 210 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا

یہ تمام کارڈ 30 جون 2023 تک قابل قبول ہوں گے اور ان میں بائیومیٹرک ڈیٹا موجود ہوگا جوکہ پاکستان میں تصدیق کے لیے استعمال ہونے والے نظام کے مطابق ہوگا۔

Related Posts