اقوامِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں پاکستان کی ایک سالہ سربراہی ختم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں پاکستان کی ایک سالہ سربراہی ختم
اقوامِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں پاکستان کی ایک سالہ سربراہی ختم

نیو یارک: اقوامِ متحدہ کے 54 رکنی ماتحت ادارے اقتصادی و سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) میں پاکستان کی 1سالہ سربراہی کا دور ختم ہوگیا جبکہ اس دوران رکن ممالک پر کورونا کے گہرے اثرات نوٹ کیے گئے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کونسل کی صدارت بوٹسوانہ کے سفیر کولن ویکسن کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی و سماجی کونسل کی سربراہی ایک منفرد تجربہ رہا۔

اس موقعے پر متعدد ممالک کے سفیروں نے منیر اکرم کو خراجِ تحسین پیش کیا جن میں چین، تیونس، تھائی لینڈ اور بوٹسوانا کے سفیر شامل ہیں۔ تمام سفراء نے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

گزشتہ برس اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو اقتصادی و سماجی کونسل کی صدارت تفویض کی گئی جبکہ یہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی طرح اقوامِ متحدہ کا تیسرا اہم ادارہ ہے۔

قبل ازیں منیر اکرم 2005ء میں بھی اقتصادی و سماجی کونسل کی صدارت کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کے علاوہ 2 بار سربراہی کا اعزاز صرف چلی کے سفیر جوان سوماویا کے پاس رہا۔

ماضی میں اقتصادی و سماجی کونسل کا ادارہ 1945ء میں قائم ہوا اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت اس کے قیام کا مقصد عالمی سطح پر سماجی و اقتصادی سہولیات کو ترویج دینا تھا۔

پاکستان 6 مرتبہ سماجی و اقتصادی کونسل کی سربراہی کرچکا ہے، اس دوران منیر اکرم سمیت دیگر سفیروں نے صدر کی حیثیت سے اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے کیلئے اہم فرائض سرانجام دئیے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہم کورونا، صحت اور اقتصادی مسائل کا شکار ہیں جبکہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیاں بھی ہمارے سامنے ہیں۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ برس صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طے شدہ  اقدامات کو سرانجام دینا لازمی ہے جبکہ نسل پرستی عدم مساوات کا بہت بڑا سبب ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی مندوب اقوامِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر منتخب

Related Posts