لاہور: کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتے ہوئے 68 سال مکمل ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آج ہی کے روز سن 1952ء میں پاکستان نے کوئی ٹیسٹ میچ پہلی بار جیتا جبکہ ہم نے بھارت کو شکست دی تھی۔
پیغام میں پی سی بی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو 1 اننگز اور 43 رنز کے فرق سے لکھنؤ میں ہرایا جو پاکستان کا مجموعی طور پر دوسرا میچ تھا، جس کے دوران تاریخ رقم کی گئی۔
#OnThisDay in 1952, Pakistan won their first ever Test, beating India by an innings and 43 runs in Lucknow. It was just their second match. pic.twitter.com/aJMgi7W16z
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2020
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کمزور ٹیم، اصل مقابلہ ساؤتھ افریقہ سے ہوگا، معین خان