کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کیخلاف مختلف کارروائیاں، منشیات وسامان ضبط، 10 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Coast Guard seized drugs, arrest 10 suspects

کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈزکی غیر قانونی کاروبار و اسمگلنگ کے خلاف متحرک ، مختلف کارروائیوں میں منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بناکر 10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پرکارروائی کرتے ہوئے حب شہر کے قریب بوندے واری کے علاقے سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایاگیا18 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل اور 4بیرل انجن آ ئل برآمدکرتے ہوئے 4افرادکوگرفتارکرکے01موٹرسائیکل اور 01 آ ئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیاگیا۔

ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ میں سوارمسافر سے1اعشاریہ 45 کلوگرام اعلیٰ کوالٹیکی چرس برآ مد کرتے ہوئے اسمگلرکو گرفتار کر لیا گیا۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر آ ئل ٹینکر سے15ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر تے ہوئے ڈیزل اسمگلر کو آ ئل ٹینکر سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران11ہزار کلو گرام چھالیہ،4267 کلو گرام غیر ملکی کپڑا اور متفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔سپر ہائی وے کراچی پر دوران چیکنگ 02ٹرکوں سے 12ہزارکلو گرام چھالیہ برآمدکرتے ہوئے 4افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔

تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ،4عدد ٹرک/ آ ئل ٹینکر، متفرق اشیاء اور10افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 7کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی پریس کلب کے سامنے 50سالہ شخص نے گلے پر چھری پھیر لی، اسپتال منتقل

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

Related Posts