روٹرڈیم:میزبان نیدرلینڈز کو پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اُن کے حق بہتر ثابت نہ ہوسکا، نیدرلینڈز کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.1 اوورز میں 186 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے روٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 187 رنز کا ہدف دیا گیا جسے پاکستانی ٹیم نے 34 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان 191 رنز بنا کرپورا کرلیا۔
میزبان ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن ثابت ہوا، نیدرلینڈز کے 3 کھلاڑی صرف 8 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے، ٹام کوپر نے باس ڈی لیڈا کے ساتھ اسکور 117 تک پہنچایا، پھر نواز نے انہیں پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے دو اور محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں:شان ٹیٹ تیز ترین بولر ہیں جنہیں کھیل کر مزا آیا، فواد عالم