پاکستان نے آئی ایم ایف پیکیج کیلئے تمام شرائط پوری کرلیں، وزارتِ خزانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف
(فوٹو: نیشنل ہیرالڈ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے تمام شرائط پوری کر لی ہیں، وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تمام مطالبات پورے کردئیے گئے۔ 

نجی ٹی وی ڈاون نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پورے کرنے کے بعد وفاقی حکومت جولائی کے دوران 6 ارب ڈالر سے زائد کا بیل آؤٹ پیکج پر اسٹاف لیول معاہدہ چاہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے 3 سے 4ہفتوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔ میرے خیال میں یہ معاہدہ 6 ارب ڈالر کا ہوگا، جس کی توثیق آئی ایم ایف کرے گا۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال کیلئے وفاقی حکومت  130 کھرب روپے (47 ارب ڈالر) کا ٹیکس ریونیو کا ہدف مقرر کرچکی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زائد ہے، جب کہ پچھلے سال کے 7.4 فیصد مالیاتی خسارہ 5.9 فیصد تک آگیا۔

وزیرِمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ مشکل اور غیر مقبول بجٹ پیش کرنے کا مقصد آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنا تھا، جب کہ آئی ایم ایف حکومتی اقدامات سے مطمئن ہے۔کوئی ایسا مسئلہ نہیں جسے حل طلب قرار دیا جاسکے۔ بجٹ سمیت تمام پیشگی اقدامات مکمل ہوگئے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ بجٹ اصلاحات مقامی معیشت کے لیے بوجھ سہی لیکن آئی ایم ایف پروگرام سے استحکام حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پر عمران خان کے دور سے ہی دیوالیہ ہونے کے بادل منڈلا رہے تھے اور آئی ایم ایف سے پیکیج کے حصول کے بعد بھی معاشی مسائل میں اضافہ جاری ہے۔

Related Posts