اسلام آباد: پاکستان اور چین نے میڈیا کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات کا احوال سوشل میڈیا صارفین کی نذر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنائیں گے، شیخ رشید
چینی سفیر نونگ رونگ نے پاکستانی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات کو سیر حاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات اور میڈیا کے میدان میں تعاون پر تجاویز قابلِ ستائش ہیں۔
سفیرِ چین نونگ رونگ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین میڈیا کے بہتر مستقبل کیلئے قدم بہ قدم ساتھ چلنے کو تیار ہیں جس کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے چینی سفیر کے جذبۂ خیر سگالی کو سراہا۔
A fruitful meeting with Information Minister @fawadchaudhry. Highly appreciate your efforts and suggestions on China-Pakistan media cooperation. Let’s work together, step by step to create a new future for media cooperation of our two countries. pic.twitter.com/QGlu9C6a8g
— Nong Rong (@AmbNong) August 31, 2021
خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی بروقت تکمیل چاہتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار رواں ماہ کے دوران چینی سفیر نونگ زونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک، ویکسین اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں: پاک چین اقتصادی راہدی کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم