پاکستان چیمپیئنز ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو سوپر

ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز  کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپیئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو شکست سے دوچار کر دیا۔

پاکستان چیمپیئنز کے  199رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کی ٹیم 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اسے 20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نارتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

تاہم پاکستان چیمپیئنز کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، شرجیل خان، شعیب ملک صفر اور صہیب مقصود ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کامران اکمل اور یونس خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پاکستان چیمپیئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر198 رنزبنائے۔

کپتان یونس خان 65، کامران اکمل 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عامر یامین 40 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کے فیڈل ایڈورڈز 3 اور سلیمان بین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts